ماسکو / مانیٹرنگ ڈیسک: روس کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد، باغیوں کے قبضے کے بعد، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کریملن کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روس نے سیاسی پناہ فراہم کی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس نے ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بشار الاسد اور ان کے خاندان کو ماسکو میں جگہ دی گئی ہے، جہاں وہ محفوظ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، روس نے اس اقدام کو انسانی بنیادوں پر اٹھایا ہے تاکہ شام میں جاری بحران کے دوران انہیں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
مزید تفصیلات میں واضح کیا گیا کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب باغیوں نے شام کے متعدد اہم علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے، جس کے بعد بشار الاسد کے ملک چھوڑنے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

