کچے کے ڈاکوؤں کےلیے اسلحہ لے جانے والا ٹرک پکڑا گیا

0

 کشمور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کے لیے اسمگل کیے جانے والے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی اور 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔



ایس ایس پی کشمور بشیر بروہی کے مطابق، یہ کارروائی ہیبت روڈ پر ایک ٹرک پر چھاپہ مار کر کی گئی، جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں 12 ہزار گولیاں، 4 جی تھری رائفلز، 4 ایس ایم جی رائفلز، ایک ایم فور رائفل، 2 پستول، ایس ایم جی کے 35 میگزین اور جی تھری کے 320 میگزین شامل ہیں۔


ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ یہ اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اور سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں تک اسمگل کیا جاتا تھا۔ اس کارروائی کو پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف جاری مہم کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !