دوبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی سی سی کے ایک غیر رسمی اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی گئی، اور اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اصولی معاہدہ طے پا چکا ہے۔

