مارک زوکربرگ نے جو گھڑی پہن رکھی ہے اس کی مالیت کتنی ہے

0

لندن / مانیٹرنگ ڈیسک:مارک زکربرگ کی مہنگی ترین گھڑی نے سب کو حیران کر دیا۔ میٹا کے بانی مارک زکربرگ، جن کے اثاثے 223 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں، سادگی کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اکثر سادہ ٹی شرٹس میں نظر آتے ہیں اور اپنی کمپنی سے صرف ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں۔اہم، حالیہ مہینوں میں ان کا انداز کافی تبدیل ہوا ہے، اور اب وہ گلے میں سونے کی چمکتی چین پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران ان کی کلائی میں نظر آنے والی گھڑی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔



مارک زکربرگ اس وقت دنیا کی سب سے پتلی مکینیکل گھڑی استعمال کر رہے ہیں، جس کی موٹائی صرف 1.7 ملی میٹر ہے، یعنی یہ دو کریڈٹ کارڈز کی مجموعی موٹائی سے بھی کم ہے۔یک انسٹاگرام ویڈیو میں ان کی کلائی میں اس گھڑی کو دیکھا گیا، جس کی قیمت 5 لاکھ 30 ہزار ڈالرز (تقریباً 14 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اس منفرد گھڑی کے دنیا بھر میں صرف 20 یونٹس تیار کیے گئے ہیں، اور اس میں 170 پرزہ جات کو انتہائی پتلے کیس میں نصب کیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !