چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا دعویٰ

0


دبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد ہوگی، اور آئی سی سی اور بھارت نے پی سی بی کی تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں۔



رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ایک غیر رسمی اجلاس میں اس ماڈل کی منظوری دی گئی، اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان اصولی معاہدہ طے پا گیا ہے۔


مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی، اور پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔


رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اس معاہدے کے تحت کوئی زر تلافی نہیں ملے گا، جبکہ پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔


اس کے علاوہ، 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی واضح کیا کہ معاہدہ تحریری طور پر طے نہیں ہوا بلکہ فی الحال صرف اصولی اتفاق ہوا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !