صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ ، پاکستان نے 207 رنز کا ہدف دے دیا

0

 جوہانسبرگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے 207 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 206 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے انتہائی دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے صرف 57 گیندوں پر 98 ناٹ آؤٹ رنز بنائے ۔ بد قسمتی سے وہ اپنی شاندار سنچری مکمل نہ کر سکے۔ بابر اعظم نے 31 جبکہ عرفان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !