ممبئی/مانیٹرنگ ڈیسک: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار الو ارجن کی پولیس حراست کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن کو تھانے لے جایا جا رہا ہے اور بعد ازاں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، اسپتال کے باہر سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان کے مداحوں کی موجودگی نے منظر کو مزید ہنگامہ خیز بنا دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا اور خبروں میں زیر بحث ہے، جہاں الو ارجن کے مداح اور ناقدین اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

