جوہانسبرگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پاکستان کا 207 رنز کا بڑا ہدف بھی باآسانی صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ریزا ہینڈدکس نے صرف 60 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔راسی وین ڈیر ڈوسن نے ناٹ آؤٹ 66 رنز بنائے۔ جوہانسبرگ کا میدان دونوں اننگز میں چھکوں کے شور سے گونجتا رہا۔ جہانداد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف چار اوورز میں 57 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔۔اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 206 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 57 گیندوں پر 98 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ہائی سکورنگ میچ کا نتیجہ آگیا
دسمبر 14, 2024
0

