ایک اور باؤلر کے ایکشن پر پابندی لگا دی گئی

0

 لندن، ڈھاکہ/مانیٹرنگ ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث معطل کر دیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، شکیب کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران رپورٹ کیا گیا، جہاں وہ سرے ٹیم کی نمائندگی کر رہے تھے۔



انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو اس وقت تک بولنگ کرنے سے روک دیا ہے جب تک وہ اپنے ایکشن کو کلیئر نہیں کروا لیتے۔ معطلی ختم کروانے کے لیے شکیب کو آزادانہ معائنہ کروانا ہوگا۔مزید یہ کہ شکیب الحسن بنگلادیش میں ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں، جس کے بعد سے وہ اپنے ملک واپس نہیں گئے۔ ان پر یہ مقدمہ اگست میں طالب علموں کی تحریک کے دوران درج کیا گیا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !