عماد وسیم کے بعد ایک اور سٹار کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عامر نے اس سے قبل 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ برس ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور انھوں نے امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق محمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچ کھیل کر  وکٹیں 119 ، 61 ون ڈے میچ کھیل کر 81 وکٹیں جبکہ 62 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیل کر 71 وکٹیں حاصل کیں ۔چیمپئنز ٹرافی 2017 میں محمد عامر نے روہت شرما ، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون کو ابتدا ہی میں آؤٹ کرکے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑتے ہوئے پاکستان کو ٹرافی جتوانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !