بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

0

 جوہانسبرگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔


بابر نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران اپنی اننگز میں 11 واں رن بنا کر ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 11 ہزار رنز مکمل کر لیے، اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے یہ اعزاز صرف 298 اننگز میں حاصل کیا۔



اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ بابر اعظم پہلے بھی کم ترین اننگز میں 7 ہزار، 9 ہزار، اور 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے ریکارڈ بنا چکے ہیں۔


بابر ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی طور پر گیارہویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ کارنامہ کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ، اور جیمز وینس سرانجام دے چکے ہیں۔


اس تاریخی اننگز کے دوران بابر اعظم نے اپنی پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں، جو ان کی شاندار کارکردگی کا ایک اور مظہر ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !