نئی دہلی / مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت میں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے فارمیٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بروڈا کی ٹیم نے ٹیم سیمین کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ بروڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے اور نیا سنگِ میل عبور کیا۔
بروڈا کی اننگز میں مجموعی طور پر 37 چھکے مارے گئے، جو ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ زمبابوے کے پاس تھا، جس نے ایک اننگز میں 27 چھکے لگائے تھے۔
اس کے علاوہ، زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 4 وکٹوں پر 344 رنز بنائے تھے، جو اس سے قبل سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور تھا۔

