پورے پنجاب میں مفت گائیں اور بھینسیں دینے کا اعلان

0

لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی دیہی خواتین کو روزگار فراہم کرنے اور مویشی پالنے کے لیے گائے اور بھینسیں مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق دیہی خواتین کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے 12 اضلاع کی 11 ہزار خواتین کے لیے 2 ارب روپے کا خصوصی پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔



مریم نواز نے کہا کہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، اور کوٹ ادو کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں مفت فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، انہوں نے سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے 80 ہزار مویشی پال فارمرز کو 27 ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض دینے کا اعلان کیا، جس سے فارمرز 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک کا ونڈا، منرل مکسچر، اور سائلج خرید سکیں گے۔


وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ مویشی پال فارمرز 4 ماہ میں آسان اقساط کے ذریعے بلاسود قرض کی ادائیگی کریں گے، اور لائیو اسٹاک کارڈ کے تحت 4 لاکھ جانور گوشت کی برآمدات کے لیے تیار کیے جائیں گے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کو مؤثر بنانے کے لیے اینیمل آئیڈینٹیٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جبکہ فارمرز کے لیے ہیلپ لائن اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !