پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں یکم جنوری 2025 سے 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن شام کی صورتحال اور نئی امریکی قیادت کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے طریقے کے باعث جغرافیائی سیاسی غیر یقینی قیمتوں میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل مقرر ہے۔ نئے تخمینے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے اضافے کے بعد 259 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت 3 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.03 روپے اضافے کے ساتھ 151.97 روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب، مٹی کے تیل میں معمولی 0.05 روپے کا اضافہ ہوکر قیمت 161.71 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔

