سنچورین/ مانیٹرنگ ڈیسک: سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان جو دو وکٹوں سے شکست ہو گئی ۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی آٹھویں وکٹ گرنے کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستانی باؤلرز اٹیک کریں گے اور باقی ماندہ دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اتنا سکور باقی تھا کہ ٹیل اینڈرز پر دباؤ ڈالا جا سکتا تھا لیکن صورتحال اس کے بالکل برعکس نظر آئی۔
۔جینسن اور رباڈا نے آزادانہ شاٹس کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کروایا ۔ اس موقع پر نسیم شاہ بالکل ہی آف کلر دکھائی دیے۔۔ اگرچہ وکٹ میں باؤلرز کے لیے مدد موجود تھی ۔ اور نسیم شاہ اپنی باؤلنگ ایکشن کی بدولت نہ صرف گیند کو باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ آف سٹمپ لائن سے گیند کو اندر بھی لا سکتے ہیں ان کا پیس بھی اچھا ہے ۔ لیکن انھیں رباڈا جیسے کھلاڑی نے بھی بآسانی باؤنڈری شاٹس کھیلے ۔ اس اہم موقع پر نسیم شاہ نے یارکر لینتھ پر گیند پھینکنے کی بھی کوشش نہیں کی۔ میچ کے آخری سیشن میں ان کا سپیل انتہائی مایوس کن تھا ۔یہ بات بالکل عیاں ہے ان کی خراب گیند بازی کا فائدہ جنوبی افریقہ نے اٹھایا اور جو میچ جیتا جس سکتا تھا پاکستان کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ اس سے قبل ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں بھی نسیم شاہ کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔

