میچ کے دوران محمد رضوان اور کلاسن کے درمیان جھڑپ، گالم گلوچ،

0

 کیپ ٹاؤن (پاکستان لائیو نیوز): جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران سنگین الزامات اور تنازعے نے جنم لیا۔ محمد رضوان اور ہنرک کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ پروٹیز بیٹر نے غصے میں وکٹیں اکھاڑ کر پھینک دیں۔پاکستان نے نہ صرف دوسرا ون ڈے جیتا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کی، تاہم میچ کے دوران کچھ ناخوشگوار مناظر دیکھنے کو ملے۔ جنوبی افریقی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر اس نے غصے میں بیٹ وکٹوں پر دے مارا، جس پر آئی سی سی کی جانب سے سخت کارروائی اور جرمانے کا امکان ہے۔ قوانین کے مطابق کرکٹ کے سامان یا میدان کی چیزوں کے ساتھ بدتمیزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔



اس کے علاوہ میچ کے دوران پاکستانی کپتان محمد رضوان اور ہنرک کلاسن کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، جسے کلوز کیمروں اور مائیکروفونز نے بھی ریکارڈ کیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان گالم گلوچ تک نوبت پہنچ گئی۔تنازعے کی ابتدا جنوبی افریقی کھلاڑی کے بال ٹمپرنگ کا الزام لگانے سے ہوئی، جس پر محمد رضوان نے سخت ردعمل دیا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔ اس جھگڑے پر بھی آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی کی توقع ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !