کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملہ کر دیا گیا

0

 کراچی/مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں پولیو مہم کے دوران ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم ایک فیملی کے پاس بچوں کو قطرے پلانے گئی، تاہم فیملی نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے بیلچوں سے پولیو ورکرز کو مارا اور ان کے موبائل فون بھی چھین لیے۔



واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ گرفتار افراد کے نام سمینہ، ماہ جبین، آمنہ، اقرا، عمران، اور سفیان بتائے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز اور اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !