تھرتھراہٹ کو زلزلہ سمجھ کر درجنوں طالبات نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

0

 جہانیاں (مانیٹرنگ ڈیسک): خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے زلزلے کی افواہ پر خوفزدہ ہو کر اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔



ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، اسکول ٹیچر نے بتایا کہ اسکول کے قریب جاری تعمیراتی کام کے دوران ہیوی مشینری کی آوازوں اور زمین میں ہونے والی تھرتھراہٹ نے طالبات کو خوفزدہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور 10 سے زائد طالبات زخمی ہو گئیں۔ زخمی طالبات کو ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی طالبات میں 14 سالہ معراج فاطمہ دختر حسن عباس شامل ہیں جن کی ٹانگ ٹوٹ گئی، 10 سالہ نشا نوید دختر محمد نوید کو سر پر چوٹ آئی، 13 سالہ زلیخا دختر حبیب الرحمٰن کی کلیوکل بون فریکچر ہوئی، اور 14 سالہ لائبہ کلثوم دختر عبدالرزاق نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی۔


دیگر زخمیوں میں 13 سالہ ماہ نور نزاکت دختر نزاکت علی کو ٹخنے پر چوٹ، 12 سالہ منسا شوکت دختر شوکت علی، 13 سالہ فائزہ رمضان دختر محمد رمضان، اور 13 سالہ انفال طارق دختر محمد طارق شامل ہیں، جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !