جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں باؤلرز کی اچھی کارکردگی

0

 پارل / مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ پارل کے میدان پر کھیلا گیا، جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔



جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں ریان ریکلٹن نے 36، ایڈن مارکرم نے 35، اور ٹونی ڈی زورزی نے 33 رنز بنائے۔مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو صرف 1،1 رن بنا سکے۔

پاکستان کے بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !