جو روٹ نے جاوید میانداد کا منفرد ریکارڈ توڑ دیا

0

ویلنگٹن/ مانیٹرنگ ڈیسک: انگلش بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک 40 ٹیسٹ اننگز کھیل کر 1925 رنز بنا کیے ہیں ۔ جو کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔ 



اس طرح جو روٹ جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جنھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 29 اننگز کھیل کر 1919 رنز بنائے تھے۔ جو روٹ  ٹیسٹ کرکٹ میں 152 اننگز کھیل کر 12 ہزار 972 رنز بنا چکے ہیں ۔۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں ۔ اس فہرست میں بھارت کے سچن رمیش ٹنڈولکر 15 ہزار 921 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں ۔۔تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !