چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

0

ایتھنز / مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کے دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی حادثے میں چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یونانی حکام کی جانب سے فراہم کردہ تازہ معلومات کے مطابق کشتیاں الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔



انہوں نے مزید بتایا کہ ایتھنز میں موجود پاکستانی سفارت خانہ زندہ بچ جانے والے افراد کی مدد کے لیے یونانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جاں بحق افراد کی میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوبی علاقے میں کشتی حادثہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا۔


اس حادثے میں زندہ بچائے گئے افراد میں 47 پاکستانی شہری شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !