لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب اسمبلی نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت اراکین اسمبلی، وزراء اور اسمبلی عہدیداروں کی تنخواہوں میں پانچ سے دس گنا تک اضافہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں نظرثانی کے بل کی منظوری کے بعد رکن اسمبلی کی تنخواہ .76 ہزار روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دی گئی
سب سے نمایاں اضافہ وزراء اور دیگر عہدیداروں کی تنخواہوں میں ہوا ہے۔ پہلے پنجاب کے صوبائی وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے تھی، جو اب بڑھ کر 9 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے، یعنی تقریباً دس گنا اضافہ۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

