شاہد آفریدی کے گھروں میں خوشیاں ہی خوشیاں

0

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے گھر خوشیوں کا اضافہ ہوا ہے، جب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔شاہد آفریدی نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔



انہوں نے بتایا، "الحمدللہ، 16 دسمبر کو اللہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو ایک خوبصورت بیٹی 'آئرا' سے نوازا ہے۔ آفریدی نے بیٹیوں کو اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت قرار دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔ اس خوشخبری کے ساتھ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں والدین اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں لیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کا نکاح نصیر ناصر خان کے ساتھ دسمبر 2022 میں ہوا تھا، جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں انجام پائی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد وہ پہلی بار نانا بنے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !