ریما کو ہیرا منڈی سے ڈھونڈا گیا لیکن پھر انھیں ریجیکٹ کیا گیا

0

 لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک فلمی دنیا کے مشہور مصنف اور ہدایت کار ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ماضی میں انہوں نے اور ہدایت کار یونس ملک نے اپنی فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ یونس ملک نے مشورہ دیا کہ وہ "ہیرا منڈی" جا کر لڑکیوں کا انتخاب کریں۔ وہاں پہنچنے پر انہیں ریما خان سے ملوایا گیا، لیکن انہوں نے ریما کو منتخب نہیں کیا۔



ناصر ادیب نے وضاحت کی کہ ریما کی ماں نے ان کی بیٹی کی بہت تعریف کی، لیکن ریما کی شخصیت میں وہ "مٹھاس" محسوس نہیں ہوئی جو ایک اداکارہ کی آنکھوں میں ہونی چاہیے۔ یونس ملک بھی اس فیصلے پر متفق تھے۔


انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں ریما نے اپنی محنت اور لگن سے فلم انڈسٹری میں ایک سپر اسٹار کا مقام حاصل کیا، جو ان کی صلاحیتوں اور مستقل مزاجی کا نتیجہ تھا۔ ناصر ادیب نے ریما کے عزم کو سراہا اور کہا کہ عزت اللہ تعالیٰ کی دین ہے، اور ریما نے اپنے کام سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !