نوجوان پاکستانی باؤلر نے تباہی مچا دی، زمبابوے تاریخ کے کم۔ترین سکور پر آؤٹ

0

 بلاوایو/ مانیٹرنگ ڈیسک: نوجوان پاکستانی باؤلر نے تباہی مچا دی۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی تاریخ کے کم ترین سکور پر آؤٹ ہو گئی ، بلاوایو میں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 رنز پر آؤٹ ہو گئی جوکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زمبابوے کا کم ترین سکور ہے۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری لیکن باقی ماندہ بیٹرز صرف 20 رنز کا ہی اضافہ ہی کر سکے۔ اور پوری ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، نوجوان لیفٹ آرم سپنر سفیان مقیم نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے صرف تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔۔عباس آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے 



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !