پاکستانی ہونے کا سب سے اہم ثبوت دینے کےلئے کون سی شرط لازمی قرار

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام کو لازمی قرار دے دیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں بیرونِ ملک جا کر بھیک مانگنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کرنے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔



اجلاس میں پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نئے قانون کے تحت پاکستان میں کم از کم 5 سال کا قیام شہریت کے لیے ضروری ہوگا۔ تاہم، بطور مہاجر یا سفارتکار قیام کی مدت کو شہریت کے لیے قابلِ قبول نہیں سمجھا جائے گا۔یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کے قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !