کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی۔ نیو لینڈز کیپ ٹائون میں کھیلے گئے دوسرے ون میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 248 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ کلاسن 97 رنز بناکر آؤٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے جبکہ ڈی زورزی نے 34 رنز بنائے ۔۔ڈیوڈ ملر 29 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو دو جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ لی
۔

