لگتا ہے جیل سے باہر سب لوگ بہت خوش ہیں ،عمران خان

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی پارٹی قیادت سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے پارٹی لیڈرشپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے جیل کے باہر کی صورتحال پر سوالات اٹھائے۔



عمران خان نے کہا کہ جب میں نے اخبارات میں خبریں پڑھیں تو ایسا محسوس ہوا جیسے جیل کے باہر ایک دوستانہ ماحول قائم ہے اور سب لوگ خوش و خرم ہیں۔انہوں نے پارٹی قیادت کے رویے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملے کو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا، لیکن یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !