چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

0

 پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو کے لیے دبئی کو ممکنہ جگہ قرار دیا جا رہا ہے۔



ایونٹ کے آغاز سے قبل 12 سے 18 فروری تک چھ روزہ "سپورٹ پریڈ" منعقد ہوگا، جس میں ٹیموں کی آمد، پریکٹس سیشنز، اور دیگر تیاریوں کو شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نیوٹرل وینیو کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں، اور دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کیے جانے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !