اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر دیکھ کر شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

0

 اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کی نازیبا تصاویر دیکھ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک علاقے میں 25 سالہ نریندر کی لو میرج اکھلا نامی لڑکی سے ہوئی ۔۔پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر نریندر کچھ روز کام پر نہ جا سکا۔۔مالی تنگی کی وجہ سے اس نے قرضہ فراہم کرنے والی ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دو ہزار روپے حاصل کیے ۔ لیکن نریندر اس رقم کو واپس نہیں کر سکا۔ جس کے بعد ایپ کے ایجنٹوں سے سختی سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ دباؤ بڑھانے کےلئے نریندر کی موبائل گیلری تک رسائی حاصل کر اس کی اہلیہ اکھلا کی تصاویر نکال کر انھیں پھیلانے کی دھمکیاں دی گئیں ۔



 جس کے بعد نریندر نے جیسے تیسے قرض لی گئی رقم واپس کر دی۔ لیکن اس کے باوجود نریندر کی بیوی اکھلا کی تصاویر کو  فوٹو شاپ کے ذریعے کچھ برہنہ تصاویرکے ساتھ جوڑ کر نریندر کے رابطوں میں موجود کئی لوگوں کے ساتھ شئیر کر دیا گیا۔ جس کے بعد خاندان میں ایسی بے چینی پھیلی کہ نریندر نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔افسوسناک واقعے پر شہر بھر میں سوگ کی فضاء ہے۔۔پولیس نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !