سنیل گواسکر ویرات کوہلی پر پھٹ پڑے

0

 برسبین/ مانیٹرنگ ڈیسک: ویرات کوہلی کو  آسٹریلیا کھیلی جا رہی بارڈر گواسکر ٹرافی میں خراب فارم کا مسئلہ درپیش ہے۔ اگرچہ کوہلی نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بھی سکور کی تھی لیکن اس ایک اننگز کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو وہ سیریز میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں ۔۔اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ خود ویرات کوہلی کو ہی قرار دیا جا رہا ہے ۔ کیونکہ وہ ہر بار ایک ہی طرح کا شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو رہے ہیں ۔  برسبین ٹیسٹ میچ میں بھارت کی واحد اننگز میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ویرات کوہلی نے اننگز کی شروعات ہی میں جوش ہیزل ووڈ کی آف اسٹمپ سے کافی باہر گیند کو کورز کی جانب ڈرائیو کرنے کی کوشش کی اور ایج لگنے کے بعد بال کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔



 بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کوہلی پر پھٹ پڑے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ  مسئلہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ویرات آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو ہر حال میں کھیلتے ہیں ۔آپ باری کی شروعات میں ایسا کیسے کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ سنچری کر چکے ہوں ،  تب تو سمجھ آتا ہے کیونکہ تب تک آپ سیٹ ہو چکے ہوتے ہیں لیکن تب تک آپ کو صبر کرنا پڑتا ہے۔ اپنے ایریا میں رہ کر کھیلنا ہوتا ہے۔ باہر کی گیندوں کو چھوڑنا پڑتا ہے۔ خراب گیند کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہ سب ویرات کوہلی جیسے کھلاڑی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !