کیا کرسٹیانو رونالڈو نے عمرہ ادا کر دیا

0

 ریاض / مانیٹرنگ ڈیسک : کرسٹیانو رونالڈو کی مقدس مقام کی تصاویر، حقیقت یا مصنوعی تخلیق؟


سوشل میڈیا پر پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی اہلیہ کے ساتھ مقدس مقام پر موجودگی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ عمرہ ادا کر رہے ہیں، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔



کرسٹیانو رونالڈو، جو سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں، اکثر سعودی عرب آتے جاتے رہتے ہیں۔ لیکن حالیہ تصاویر، جنہوں نے تہلکہ مچایا، درحقیقت مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے پر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ واقعی مقدس مقام پر موجود ہوں۔


یہ تصاویر ایک فیس بک گروپ پر اپلوڈ کی گئیں، جہاں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر دیکھ کر بہت سے مداح حیران رہ گئے، خاص طور پر رونالڈو کے مسلمان مداح، جو یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوں۔


کچھ صارفین نے ان تصاویر کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان تصاویر کے وائرل ہونے کی ایک وجہ النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کا بیان بھی تھا۔ ولید نے کہا کہ رونالڈو نے اسلام میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے ان سے گفتگو بھی ہوئی تھی۔


ولید عبداللہ نے مزید کہا کہ ایک موقع پر گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا، جس پر تمام کھلاڑیوں نے "اللہ اکبر" کا نعرہ بلند کیا۔ اس کے علاوہ، رونالڈو کو اکثر سلام کرتے بھی دیکھا گیا ہے، جو ان کی اسلام میں دلچسپی کی ایک اور مثال ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !