پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا منفی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں عبداللہ شفیق تمام بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
وہ ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، عبداللہ شفیق 2024 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی بن گئے ہیں، جب کہ انہوں نے اس سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر عمران نذیر اور محمد حفیظ کے پاس تھا۔ عمران نذیر نے سال 2000 میں 6 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

