لاکھوں پاکستانیوں کے سم کارڈز بلاک کر دیے گئے

0

 اسلام آباد (پاکستان لائیو نیوز) پارلیمانی سیکریٹری ساجد مہدی نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث 86 ہزار سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔


یہ انکشاف انہوں نے رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کیا۔



ساجد مہدی نے بتایا کہ حکومت نے گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کو بھی بلاک کر دیا ہے، اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سمز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں جلد ترامیم کی جائیں گی تاکہ قوانین کو مزید سخت کیا جا سکے اور ان کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !