جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

0

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔وائٹ بال سیریز کے اختتام کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔



پہلے ٹیسٹ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، جبکہ سابق کرکٹر ٹیرٹیس بوش کے 30 سالہ بیٹے اور آل راؤنڈر کوربن بوش اپنا ڈیبیو کریں گے۔ جنوبی افریقی اسکواڈ میں ٹونی ڈی زوری، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ٹیمبا باووما، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے سنچورین میں کپتان شان مسعود کی زیر قیادت اپنا پہلا پریکٹس سیشن مکمل کیا۔ شان مسعود نے سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد ٹیم نے وارم اپ اور فیلڈنگ مشقوں میں حصہ لیا۔


ذرائع کے مطابق، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقا نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کر کے شاندار فتح حاصل کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !