تیسرا ون ڈے ، پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں

0

 جوہانسبرگ/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔



قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آخری مقابلہ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !