جیسن گلیسپی کا ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ: وجوہات سامنے آگئیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ ب

0

لاہور/ مانیٹرنگ ڈیسک: ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے استعفے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسن گلیسپی نے سلیکشن کمیٹی سے باہر رکھے جانے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور تنخواہ میں اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ی سی بی نے گلیسپی سے ٹیم کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی درخواست کی، لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ مزید یہ کہ جیسن گلیسپی اور سابق وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے سپورٹس اسٹاف کی شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا تھا، جسے پی سی بی نے رد کر دیا۔ ان اقدامات کے بعد گلیسپی نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی۔



گلیسپی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل استعفیٰ دے دیا، جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔ عبوری طور پر عاقب جاوید کو ٹیسٹ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کوچنگ پینل میں یہ دوسرا بڑا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل گیری کرسٹن نے بھی پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے قبل عہدہ چھوڑ دیا تھا۔پی سی بی کے مطابق مستقل کوچنگ پینل کی تقرری کے حوالے سے چند ہفتوں میں مزید فیصلے متوقع ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !