بھارت سے آئندہ سال ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

1

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آئندہ سال شیڈول ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی بھارت سے واپس لے لی گئی، جس کی وجہ بھارتی حکام کا پاکستانی ٹیم کو ویزا فراہم کرنے سے انکار ہے۔



ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (WBCC) کا اجلاس ملتان میں منعقد ہوا، جس میں بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی میزبانی کے حقوق ختم کرتے ہوئے آئندہ تمام ایونٹس نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں گے تاکہ سیاسی کشیدگی کھیلوں پر اثر انداز نہ ہو۔ہ بھی طے پایا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تعلقات میں بہتری نہیں آتی، دونوں ممالک کو بین الاقوامی بلائنڈ کرکٹ ایونٹس کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔ 2022 میں بھی بھارت نے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کو ویزا فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں، اجلاس میں سید سلطان شاہ کو آئندہ تین سال کے لیے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کونسل نے نئے انتخابات مکمل کرتے ہوئے آئندہ کے فیصلوں کے لیے حکمت عملی تیار کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

1تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !