سنیل گواسکر نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا غصہ پاکستان پر نکال دیا

0

 میلبورن/ مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا غصہ پاکستان پر نکال دیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوں نے موازنہ  کرتے ہوئے بھارتیوں کو پاکستانیوں سے بہتر قرار دے دیا ہے۔ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان جنوبی افریقہ سے ایک کافی کلوز میچ ہارا اگر بھارت اس طرح سے ہارتا تو آدھا پاکستان الزام لگا رہا ہوتا کہ بھارت جان بوجھ کر یہ میچ ہار گیا ہے۔ لیکن پاکستان کی شکست پر کوئی بھی بھارتی ایسا نہیں کہے گا۔ 



سنیل گواسکر عام طور پر اپنے ٹھنڈے مزاج اور شائستگی کے ساتھ گفتگو کرنے کی بناء پر پسند کیے جاتے ہیں ۔ تاہم اس بار بارڈر گواسکر سیریز میں انھوں نے کمنٹری کے دوران بھارتی بیٹرز کے غلط شاٹس کھیلنے اور امپائر کے کچھ فیصلوں پر انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے ۔ اسی طرح کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے اس طرح کے بیان کی  سنیل گواسکر جیسے جینٹل مین سے توقع نہیں کی جانی چاہیے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بظاہر میلبورن ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کا غصہ کہیں اور نکال رہے ہیں ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !