راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ حادثہ ایک پرائیویٹ سیاحتی ایوی ایشن کلب کے طیارے کو پیش آیا جو سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں خاتون پائلٹ اور مسافر شامل تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 29 سالہ پاکستانی پائلٹ فریانزا پروین اور 26 سالہ بھارتی مسافر ڈاکٹر سلیمان شامل ہیں۔ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق پائلٹ کا تعلق ملتان سے تھا اور ان کی میت آج رات پاکستان روانہ کی جائے گی۔ حادثے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
