پاکستان کے پڑوسی ملک میں صدر نے وزیر اعظم کو برطرف کر دیا

0

 بشکیک/ مانیٹرنگ ڈیسک : کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو عہدے سے ہٹا دیا۔دارتی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدر جاپاروف نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے، جس کی وجہ ان کی دوسری ذمہ داری پر تعیناتی بتائی گئی ہے۔



بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے اختیارات اب اول نائب وزیراعظم عادل بیگ قاسم کے سپرد کر دیے گئے ہیں، جو وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیں گے۔یاد رہے کہ عقیل بیگ جعفروف 2021 سے کرغزستان کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !