کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹر اور آل راؤنڈر شاداب خان 6 سے 7 ماہ تک ان کے ساتھ تعلق میں رہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ تاج نے شرکت کی۔ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شاداب خان کے ساتھ اپنی دوستی کا اعتراف کرتی نظر آتی ہیں۔شاہ تاج نے انکشاف کیا کہ شاداب خان ان کے کرش تھے، اور وہ ان پر دل و جان سے فدا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شاداب کو بھی اس بات کا علم تھا۔ وہ کرکٹ کو محض شاداب خان کی وجہ سے پسند کرتی تھیں اور ان کی خاطر لاہور میں کرکٹ میچ دیکھنے بھی گئی تھیں۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ وہ شاداب خان کو دل کی گہرائیوں سے چاہتی تھیں، لیکن ان کی شادی کی خبر نے انہیں شدید دکھ پہنچایا۔
شاہ تاج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی شاداب خان سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر مسلسل بات چیت ہوتی رہی، اور دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔ تاہم، شاداب خان نے شادی کے بارے میں انہیں کبھی کچھ نہیں بتایا، جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔

