باؤلر گیند کروانا ہی بھول گیا ، چھ کی بجائے درجنوں گیندیں کروا ڈالیں

0

 بلاوایو/ مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی لائن اور لینتھ پر قابو نہ رکھ سکے، جس کی وجہ سے ان کا ایک اوور 13 گیندوں پر مشتمل ہو گیا، جس میں متعدد وائیڈز اور ایک نوبال شامل تھی۔



11 دسمبر کو ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔


زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بولر نوین الحق نے 15 واں اوور کرایا، لیکن وہ لائن لینتھ سے مکمل طور پر بھٹک گئے۔ اس اوور میں انہوں نے 6 وائیڈ گیندیں اور ایک نوبال کروائی، جس کی بدولت اوور 13 گیندوں تک پہنچ گیا۔


اگرچہ نوین الحق کو اسی اوور میں ایک وکٹ بھی حاصل ہوئی، لیکن وہ مجموعی طور پر 19 رنز دے بیٹھے۔


زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کر لیا۔ تاہم، افغانستان نے بعد ازاں شاندار واپسی کرتے ہوئے سیریز کے باقی دونوں میچ جیت کر تین میچوں کی یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !