بھارت پی سی بی پر ہچکچاہٹ کا شکار ہو گیا

0

 دبئی/ نئی دہلی/ مانیٹرنگ ڈیسک: 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کے پاکستان کی تجویز قبول نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان نے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیوز پر کرانے کی تجویز دی تھی، لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس پیشکش پر آمادگی ظاہر کرنے سے گریزاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت میں سیکیورٹی خدشات نہ ہونے کی بنیاد پر نیوٹرل وینیوز پر کھیلنے کی تجویز مسترد کیے جانے کا امکان ہے۔



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کیا گیا تو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان سے واپس لینے پر غور کر سکتا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے، اور اگر یہ ضمانت فراہم نہ کی گئی تو آئی سی سی حتمی فیصلہ کرے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی تک آئی سی سی یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی تجاویز پر کوئی رسمی رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان کی پیش کردہ تجاویز زیرِ غور ہیں اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے بات چیت کا امکان ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !