اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابق اداکارہ سما راج سے دوسری شادی کر لی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ تقریب لاہور میں بادشاہی مسجد کے قریب ایک شاندار ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ما راج نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا: "اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ رشتہ اللہ کی رضا کے لیے بنایا گیا ہے اور دعا کی کہ اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں ایک ساتھ رکھے۔

