پاکستان کی ایک بہت بڑی آبادی کے سم کارڈز بلاک کر دیے گئے

0

اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کر دیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران غیر قانونی سموں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں یہ سمیں بلاک کی گئیں۔



بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی سموں کے خلاف 40 چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائیاں قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنو عاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں کی گئیں۔پی ٹی اے کے مطابق ان کارروائیوں میں 7500 سمیں اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹمز قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ 47 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دہشت گردی میں ممکنہ استعمال کو روکنے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !