تہران: ایران میں خواتین کو ہراساں کرنے اور ان پر حملے کے مرتکب شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں راستگوئی کندلاج نامی شخص نے 59 خواتین کو نوک دار آلے سے زخمی کیا تھا، جس پر اسے "زمین پر فساد پھیلانے" کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق متعدد خواتین نے شکایت کی تھی کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص ان پر حملے کر رہا ہے۔ایرانی عدلیہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق راستگوئی کندلاج کو خواتین پر حملوں اور تہران میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں سزائے موت دی گئی اور اس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ، اور جنسی جرائم جیسے سنگین مقدمات میں سزائے موت دی جاتی ہے۔

