دوسرا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے بڑا ہدف

0

کیپ ٹائون/ مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم آخری اوور میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 بابر اعظم 73جبکہ کامران غلام 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔



سلمان علی آغا نے 33، صائم ایوب نے 25 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز بنائے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب نے ڈیبیو کرنے والے ایمفاکا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !