اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سلمان احمد سے کہا ہے کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور آپ کو دوبارہ پارٹی کا نام استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلمان احمد نے بانی پی ٹی آئی اور ان کے خاندان کے بارے میں منفی باتیں کہیں ۔ جس سے پارٹی میں نفاق پھیلا۔ واضح رہے کہ سلمان احمد نے 2014 کے دھرنے اور پی ٹی آئی کے کئی جلسوں میں کنٹینر پر رہ کر پارٹی کے لیے جوشیلے نغمے گائے تاہم بعد ازاں وہ پارٹی سے کنارہ کش ہوگئے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

