اسلام آباد/ مانیٹرنگ ڈیسک: موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

